حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے ایک بیان میں بیروت بندرگاہ کے دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور انہوں نے لبنانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کا بیان اس طرح ہے۔
ہم لبنانی غیور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے خوفناک واقعے اور بڑے دھماکے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور لاپتہ اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ اس تباہ کن واقعے نے بہت سارے مکانات اور سرکاری و نجی اداروں کو تباہ و برباد کردیا ، اس سے شہر کو کافی نقصان پہنچا ، بہت سارے شہری بے گھر ہوگئے ہیں اور یہ واقعہ عالم بشریت کیلئے غم اور تکلیف کا سبب بنا ۔
ہم لبنان کی عزیز قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس زخم کو بھرنے اور اس آفت اور تکلیف پر قابو پانے کے لئے یکجہتی ، تعاون اور عظیم کاوشوں کا مظاہرہ کریں اور ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہلاک ہونے والوں پر رحم کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور لبنانی عوام کو اس سانحے پر قابو پانے اور اسکے نقصانات کو کم کرنے میں مدد فرمائے ۔
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلی العظیم
سید محمد سعید حکیم نجف اشرف